سیالکوٹ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم پنجاب ورکن صوبائی اسمبلی چوہدری احسن سلیم بریار نے کہا ہے کہ پی پی 38 کی عوام سے الیکشن میں کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے اور مخالفین کے منفی پراپیگنڈا کا جواب علاقہ کی ترقی اور عوام کی خدمت سے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر پی پی 38 کے عوام کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے کیا ۔ کے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سلیم بریار، چوہدری انصر بریار سمیت کثیر تعداد میں معززین حلقہ نے شرکت کی ۔ چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کے پی پی 38 میں تحریک انصاف کی فتح نے مخالفین کے اس بیانیہ کی نفی کی ہے کہ پی ٹی آئی ضمنی انتخاب ہار جاتی ہے ۔ انہوں نے اگر پارٹی کی جانب سے آئندہ بھی کوئی ذمہ داری تفویض کی گئی جس اسی ٹیم کے ہمراہ الیکشن میں اتریں گے اور پارٹی قیادت کو ہر گز مایوس نہیں کرینگے۔ انہوں نے منڈی بہاؤالدین میں وزیر اعظم عمران خان کے جلسہ میں پی پی 38 کے عوام بھرپور جوش و جذبے سے شرکت کرے گی۔