نوجوان نسل کو مغربی معاشروں کی پیروی کرنے سے روکنا والدین کی ذمہ داری ہے: طاہر جاوید

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی صدر حاجی طاہر جاوید نقشبندی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو مغربی معاشروں کی پیروی کرنے سے روکنا ذمہ دار والدین کے فرائض میں شامل ہے پاکستان میں مغربی ثقافت ، غیر اسلامی ثقافت اور ایام کی تشہیر ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے امت مسلمہ بیداری کا ثبوت دے اور نوجوان نسل کی اخلاقی تباہی کا راستہ روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھائے،نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی نوجوان نسل کو یہود و ہنود کے کلچر سے نجات دلا کر انکے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن