شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی اور ضلعی رہنما ملک شہزاد احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت داخلی اور خارجی محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکمرانوں کے پاس کوئی منصوبہ نہ ہے، تحریک انصاف تحریک انتقام بن چکی ہے، پٹرول مصنوعات کے نرخوں میں بار بار اضافہ کرکے عوام کو زندہ درگور کیا جارہا ہے،روز مرہ کے استعمال کی چیزیں عوام کی پہنچ سے بہت دورہوچکی ہیں، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہا کہ گھی، چینی، دالیں، بجلی، گیس سمیت اشیاء خوردونوش مہنگی ہو چکی ہیں غریب آدمی اور تنخوا دار طبقہ شدید مشکل کا شکار ہے موجودہ حکومت نے صرف بڑے بڑے دعوے کئے بلکہ جھوٹ پر جھوٹ بولے جو کھل کر قوم کے سامنے آچکے ہیں، ہر طبقہ پریشان ہے حکمران عوام سے مخلص نہیں، حکمران اپنی نااہلی کی ذمہ داری ساڑھے تین سال اقتدار میں رہنے کے بعد بھی سابقہ حکومتوں پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔