اسلامی نظام نہ ہونے سے پستیوں کے شکار ہیں‘ ثروت اعجاز قادری 

Feb 19, 2022

 ملتان( سماجی رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کے سر براہ انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں اسلامی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہم اس قدر معاشی طور پر اور معاشرتی طور پر پستی کا شکار ہو چکے ہیں مہنگائی بے روزگاری کی بڑی وجہ ہماری معیشت کو اسلامی اصولوں پر استوار نہ کرنا ہے آج یورپ اور دنیا کے تمام 
بڑے اور کامیاب معاشرے معاشی طور پر اپنے نظام سے مطمئن نہیں ہے اور وہ ایک نئے نظام کی تلاش میں ہیں وہ اسلام کا دیا ہوا نظام معیشت ہے اسلامی نظام معیشت سے بہتر کوئی نظام نہیں ہو سکتا آج اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان معاشی طور پر اور معاشرتی طور پر مضبوط ہو جائے تو ہمیں پاکستان میں اسلامی نظام اور نظام مصطفیؐ کا نفاذ کرنا ہوگا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے حکمرانوں کے پاس اس کا کوئی حل نظر نہیں آ رہا یقین پوری دنیا کے اندر مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن وہاں پر مضبوط معیشت ہونے کی وجہ سے عوام پر اس طرح کا بوجھ نہیں پڑا ان کے لئے جینا مشکل ہو جائے پاکستان کی کمزور معیشت اور بے روزگاری کی وجہ سے مہنگائی کے منفی اثرات بہت زیادہ مرتب ہو رہے ہیں اب عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا 

مزیدخبریں