جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا اے ایس پی عبدالحنان کی ایس ڈی پی او مریدکے سرکل تعیناتی کا خیرمقدم

نارنگ منڈی ( نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن چودھری زاہد عمران کو روتانہ، چودھری فرحان شوکت ہنجرا، ریاست علی کلو، جے آئی یوتھ ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر طلحہٰ جاوید بٹر نے اے ایس پی پولیس عبدالحنان کی سب ڈویژنل پولیس آفیسر مریدکے سرکل تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ جماعت اسلامی علاقہ میں امن و امان، جرائم کے تدارک اور پولیس عوام کے درمیان باہم رشتے کے فروغ کیلئے ان سے مکمل تعاون کرے گی۔ چودھری فرحان شوکت ہنجرا نے کہا اے ایس پی عبدالحنان اپنی تعیناتی کے دوران معززین علاقہ کو اپنے اعتماد میں لیں۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی اپنے پلیٹ فارم سے ان کے ساتھ باہمی رشتے کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...