نصیرآباد( نامہ نگار ) تمبو کے سماجی رہنما منیر احمد عمرانی نے کہا کہ روپا شاخ نادرا آفس میں سائلوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ من پسند اور نذرانہ دینے والوں کے کام بھی فوری حل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا آفس روپا شاخ علاقے کے عوام کیلئے درد سر بن چکا ہے ڈی جی نادرا اسلام آباد سمیت تمام احکام عوامی شکایات کا نوٹس لیں ۔