طلباء والدین ، اساتذہ کیلئے باعث فخر ہیں: چوہدری محمد سرور

لاہور ( کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا اکیسواں کانوکیشن2022ء لاہور جوہر ٹاؤن کیمپس میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کی اور صدر علم ٹرسٹ ،یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، وائس چیئر مین یو ایم ٹی، علم ٹرسٹ فاروق سلمان مراد،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی، رجسٹرار یو ایم ٹی سلیم عطا اور ہیڈ شعبہ امتحانات یوسف جمیل کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کے 2311گریجو ایٹس میں ڈگریاں،میڈلز، سرٹیفیکیٹس اور ایوارڈز تقسیم کیے۔تقریب میں کل2311طلبہ وطالبات میں ڈگریاں،میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گریجویٹس کو اس پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلباء اپنے والدین اور اساتذہ کیلئے باعث فخر ہیں اور انہیں دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونے کیلئے اپنے ماں باپ کا احترام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے ابراہیم حسن مراد کی کاوشوں، محنت اور لگن سے یو ایم ٹی کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچانے پر سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ  یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد شہید کے وژن پر کام کر رہی ہے۔ صدرعلم ٹرسٹ ، یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے فارغ التحصیل طلباء ، انکے والدین اور اساتذہ کو پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی اور آپکو اپنے ملک و قوم کی فلاح اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے کبھی ہمت نہ ہاریں کیونکہ محنت ہمیشہ قوم کے لیڈر پیدا کرتی ہے۔یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے گور ر پنجاب چوہدری محمد سرور کو سووینئر بھی پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن