گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ کے قائد شیخ عامر رحمن نے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتظامی معاملات میں ناکامی پر چیمبر رجیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ برسراقتدار گروپ کا بزنس کمیونٹی سے کوئی حقیقی رشتہ نہیں ہے ۔ان کا تعلق صرف جھوٹے وعدے کر کے ووٹ لینے تک محدود ہے اور یہ حقیقت اب بزنس کمیونٹی پر عیاں ہو چکی ہے، ممبر شپ ریونیول کے عمل میں کاروباری برادری کو جس طرح سے خوار کیا جارہا ہے اور انہیں سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوئے یہ انتہائی پریشان کن اور قابل احترام بزنس کمیونٹی کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے ،ان رویوں کی مذمت کرتے ہیں ،ماضی میں اس نوعیت کی کوئی مثال نہیں ملتی، جب کاروباری طبقہ کو ممبر شپ ریونیول کیلئے پریشانی کا سامنا رہا ہو۔ عامر رحمن نے کہا کہ اس کی بنیاد وجہ یہ ہے کہ جو گروپ چیمبر پر مسلط ہے اسے صرف چند فیمیلیز کا مفاد عزیز ہے، ان کیلئے تو چیمبر پلیٹ فارم آئوٹ آف دی وے بھی استعمال ہو رہا ہے مگر جو کرنے کا کام ہیں وہ چیمبر انتظامیہ سے ہو نہیں پارہے جس کے باعث کاروباری طبقہ سخت اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہے ۔