گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین حلقہ وحدت کالونی خواجہ مدثر حسین نے ڈنمارک سے کامیاب تبلیغی دورہ سے پاکستان آنیوالے پروفیسر حافظ محمد سعید احمد چشتی خطیب البرسلون اسلامک سنٹر ڈنمارک کے استقبال کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علما ء کرام اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے ہمیشہ سے سر گرم عمل رہے ہیں ۔ علما ء کرام کا ادب و احترام اور پیار ہمیشہ سے ہمارے دلوں میں ہے ۔اس موقع پر ناصر حسین بھولا بٹ، شیخ خالد سعید، سعید گوندل، جاوید اقبال قادری، عمران عاشق، قاری افضل قادری، چوہدری عدیل حافظ زین العابدین اوردیگر احباب نے شرکت کی ۔q
علماء کرام اسلام کی ترویج کیلئے ہمیشہ سرگرم رہے:خواجہ مدثر حسین
Feb 19, 2022