قبیلہ کی صف بندی کا مقصد اصلاح ہے:ایم اظہر چوہدری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایم اظہر چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ اپنے قبیلے کی صف بندی کرنے کا مقصد ہرگز کسی دوسری برادری کیخلاف کوئی محاذ آرائی نہیں البتہ اپنے قبیلے کی نوجوان نسل کی اصلاح اچھی تربیت فلاح وبہبود ہے، مل بیٹھ کر نفرتیں مٹانا محبتیں بڑھانا ہے، آپس میں بھائی چارے کو پروان چڑھانا ہی ہمارا مقصود ہے۔ آئندہ ہر الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر اپنے نوجوانوں اور قابل لوگوں کو کامیاب کروائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن