گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ منڈی بہائوالدین کا تاریخ ساز جلسہ وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عوام نے جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے کرپٹ مال بچا اپوزیشن کے منہ بند کر دیئے ہیں ۔ اربوں روپے کے پیکج اور یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف عام آدمی کے مسائل کے خاتمے اور اعلی تعلیم تک رسائی ممکن ہوگی بلکہ فلاحی ریاست کی منزل کی طرف اہم پیش رفت ہوگی جس پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔