شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر جنگلات رائے اعجاز احمد خاںنے کہاہے کہ تبدیلی کے دعویداروں کی حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اشیا ء ضروریہ کے نرخوں میں روز بروزاضافہ عوام کو زندہ درگور کررہا ہے ایک طرف حکمران قوم کو معاشی بہتری کے دعوے کررہے ہیں تو دوسری طرف مہنگائی میں اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مار رہے ہیں جو انکے دعوئوں کی کھلی نفی ہے تحریک انصاف کی تبدیلی نے قوم کو مہنگائی ،بیروزگاری ،لاقانونیت کے اندھیروںمیںدھکیل دیا ہے 27 فروری سے شروع ہونیوالا پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ حقیقی تبدیلی ثابت ہوگا شیخوپورہ سے بہت بڑا قافلہ لانگ مارچ میںشرکت کریگا ان خیالات کااظہارانہوں نے رائے عظیم سعید خاں کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا:رائے اعجاز احمد
Feb 19, 2022