آصف ہاشمی کی بریت پر  24فروری کو مزید دلائل طلب

Feb 19, 2022

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج عزیز اللہ کلو نے میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے دو نیب ریفرنسوں میں آصف ہاشمی کی بریت پر 24 فروری کو مزید دلائل طلب کر لئے۔ایف آئی اے کی حراست میں ہونے کے باعث آصف ہاشمی پیش نہیں ہوئے، آصف ہاشمی پر متروکہ وقف املاک بورڈ میں  777 افراد کو میریٹ سے ہٹ کر بھرتی کرنے کا الزام ہے ،آصف ہاشمی نے777 افراد کی بھرتیوں کے کیس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں