فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور شرقپور روڈ کی آبادی رحمان گارڈن میں معمولی جھگڑے پر دوستوں نے فائرنگ کر کے دوست کو ہلاک کر دیا ۔رحمان گارڈن کا نوجوان عبداللہ یاسین اپنے گھر میں دوستوں کے ہمراہ مکان کی چھت پر بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے اچانک ان کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر دوستوں نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر کے اپنے دوست عبداللہ یاسین کو شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال لے جانے لگے تو راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ملزمان فرار ہو گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کی بہن کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی۔