ہائیکورٹ : والد سٹی ملازمین کیس 28فروری کو سماعت کیلئے مقرر

Feb 19, 2022

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے والڈ سٹی ملازمین کی درخواست  28فروری کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا،وکیل والڈ سٹی  نے موقف اختیار کیا کہ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی خود مختار ادارہ ہے ،والڈ سٹی اتھارٹی کے رولز میں لیبر کورٹ ملازمین کے کیس نہیں سن سکتی ، والڈ سٹی ملازمین کے کیس سننا لیبر کورٹ کے اختیار میں نہیں ، لیبر کورٹ نے ملازمین کے بیانات قلمبند کرکے تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے ،استدعا ہے کہ عدالت لیبر کورٹ کے احکامات کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں