لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام نے انسان کو درپیش چیلنجز اور جملہ جسمانی ،نفسیاتی عوارض کے حوالے سے جامع رہنمائی مہیا کی ہے۔ اسلام نے اینگر مینجمنٹ کے حوالے سے جو گائیڈ لائن دی ہے آج کی جدید نفسیاتی سائنس اس کی توثیق کر رہی ہے۔ غصہ انسان کی شخصیت مسخ اور سماجی تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ بسا اوقات بے جا غصہ صحت کی خرابی اور سماجی تعلقات کی بربادی کا بھی سبب بنتا ہے۔
اسلام انسان کوچیلنجز ، جملہ نفسیاتی عوارض پر رہنمائی کرتا ہے:ڈاکٹرحسین محمد الدین
Feb 19, 2022