اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدرومرکزی مجلس عاملہ کے رکن میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، مہنگائی میں پسی عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال کر نالائق حکمران ٹولہ عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبورکررہاہے، مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے والے حکمرانوں سے نجات کیلئے قوم کوبھی سڑکوں پر آنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ناتجربہ کار حکمران ٹولہ مسلسل ساڑھے تین سالوں سے عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہاہے جس کے باعث موجودہ حکومت کے خلاف عوام میں بے پناہ نفرت پائی جارہی ہے،نالائق ٹولے سے نجات کے بغیر عوام کو مہنگائی کی تکلیف سے نجات نہیں ملے گی۔
آخرکس ایجنڈے کے تحت عوام کو زندہ درگور کیاجارہاہے؟ عبدالمنان
Feb 19, 2022