اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان انجمن تاجران کے چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندگان کا غیر معمولی اجلاس صدر اجمل بلوچ کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پنجاب کے ضلعی عہدیداران، کے پی کے کی مرکزی قیادت اور ضلعی عہدیداران، سندھ کے صدور اور جنرل سیکریٹری اور دیگر نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اجمل بلوچ نے ایک قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پی او ایس ڈیوائس کا پراجیکٹ ناکام ہوچکا ہے اور اس کی وجہ سے کرپشن بڑھ گئی ہے، اس کو ختم کیا جائے۔
پی او ایس ڈیوائس کا پراجیکٹ ناکام ،کرپشن بڑھ گئی، اجمل بلوچ
Feb 19, 2022