لسانی تعصب اور صوبائیت پھیلانے والوں کیخلاف فنکشنل لیگ کی جدوجہد جاری: اشرف قریشی

 ملتان (سپیشل رپورٹر        ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پیروں فقیروں شہیدوں کی جماعت جبکہ لسانی تعصب نفرت اور صوبائیت پھیلانے والوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں یہ بات  مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اشرف قریشی نے ڈاکٹر غلام نبی عباسی کی رہائشگاہ شاہ رکن عالم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا موجودہ حکمرانوں نے ملک اور قوم کو جس مقام پر پہنچا دیا ہے انکے اثرات عرصہ دراز تک قائم رہیں گے ۔تقریب میں شیخ محمد مرتضی ظہیر الدین بابر علی عمران دانش محمد عظیم شہاب ثاقب علی عباسی حافظ محمد طاہرشریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن