iٹیکس کیسز پر فواد کا بیان: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات  فوادچوہدری کا ٹیکس کیسز کے عدالتوں میں التوا سے متعلق بیان پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیاٹیکس کیسز سے متعلق اجلاس 22 فروری کو ہائیکورٹ میں ہو گا رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات، چئیرمین ایف بی آر ، اٹارنی جنرل کو شرکت کیلئے خط ارسال کردیا چئیرمین مسابقتی کمیشن اور چئیرمین اوگرا کو بھی شرکت کیلئے خط ارسال کردیا گیا ہے رجسٹرار آفس نے ہائیکورٹ میں زیر التوا ٹیکس کیسز کی تفصیل بھی طلب کر لی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس انتہائی قابل تحسین فیصلہ ہے، حکومت اور عدلیہ سمیت تمام ادارے قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یکسو ہیں۔ امید ہے تمام ہائیکورٹس اس ضمن میں موثر اقدامات اٹھائیں گی۔
ٹیکس/ اجلاس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...