لاہور(سپورٹس رپورٹر) امریکہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سی ای او اور یو ایس اے کی مائنر لیگ کرکٹ میں مشی گن کرکٹ سٹارز کے مالک نبیل احمد نے کہا کہ دو مارچ سے شروع ہونیوالے کرنل فتح شیر خان میموریل ٹی ٹونٹی کپ میں لاہور کی بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی۔یہ ٹورنامنٹ میرے مرحوم والد جنہوں نے فخر کیساتھ پاک فوج کی خدمات انجام دیں ان کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ 20 ٹیمیں صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی ۔ٹیموں میں ماڈل ٹاؤن گرینز کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، کرکٹ سینٹر کلب، علی گڑھ کلب، شاہ فیصل کلب، شاہ کمال کلب، پنڈی جم خانہ کلب، ٹاؤن شپ وائٹس کلب‘ پی اینڈ ٹی جم خانہ کلب، انور سپورٹس کلب، خرم جم خانہ کلب، لدھیانہ جم خانہ کلب، لاہور جم خانہ کلب، پنجاب کلب، ینگسٹر بی کلب، گولڈن سٹار کلب، مسلم آباد جم خانہ کلب، اپالو کلب، شائننگ کلب اور یوسلم کلب شامل ہیں۔ لاہور کبھی کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کا مرکز تھا اور اب وقت کیساتھ ساتھ کلب کرکٹ کی سرگرمیاں کم ہوتی جا رہی ہیں۔