بیجنگ ونٹر اولمپکس : ناروے15گولڈ میڈلز جیت کر سر فہرست 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بیجنگ ونٹر اولمپکس گیمز میں ناروے پندرہ گولڈ میڈلز جیت کر سر فہرست ہے ۔ سکواڈ نے آٹھ چاندی اور گیارہ کانسی کے تمغے بھی جیت رکھے ہیں ۔ جرمنی دس گولڈ ‘سات سلور اور پانچ برونز میڈلز کیساتھ دوسرے ‘امریکہ آٹھ گولڈ‘آٹھ سلور اورپانچ برونز میڈلز کیساتھ تیسرے ‘چین آٹھ گولڈ ‘چار سلوراور دو برونز میڈلز کیساتھ چوتھے اورسویڈن سات گولڈ‘پانچ سلور اور چار برونز میڈلز کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ نیدر لینڈ ز سات گولڈ‘پانچ سلور اور چار برونز میڈلز کیساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہے ۔ سوئٹزرلینڈ سات گولڈ ‘دو سلور اور پانچ برونز میڈلز کیساتھ ساتویں ‘آسٹریا چھ گولڈ ‘سات سلور اور چار برونز میڈلز کیساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن