لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش پاکستان کیخلاف پلیئنگ الیون میں شمولیت کی امید ہیں، ان کاکہنا ہے کہ مانتا ہوں ساتھی کھلاڑی کے انجرڈ یا کرونا کا شکارہونے پر ہی پلیئنگ الیون میں آسکتا ہوں۔ یقین ہے اب مجھے ٹیم میں کسی بیٹرکی جگہ ہی موقع مل سکتا ہے، سری لنکا کیخلاف سیریز میں آرام کیا، گھر پر وقت گزار کر اب تازہ دم ہوں۔کروناکی وجہ سے مسلسل بائیوسکیور ببل میں رہنا آسان نہیں ہے۔ دورہ پاکستان سے قبل میں نے خوب تیاری کی ہے پاکستان میں بھی اچھی کرکٹ کھیلوں گا۔
دورہ پاکستان کیلئے خوب تیاری ‘اچھی کرکٹ کھیلوں گا: مچل مارش
Feb 19, 2022