ملتان( بیورو رپورٹ )پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنیو الے21 اضلاع میں سے ملتان،لودھراں،وہاڑی ،ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ کے اضلاع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.00سے لیکر100فیصدکم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی۔جبکہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے پیداواری اعدادوشمارتاہم موصول نہیں ہوئے۔ سندھ کے 11اضلاع میں سے دادواوربدین سے کپاس کی پیدوارمیں 14.10فیصدسے لیکر57.66فیصدتک کم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی۔صوبہ بلوچستان میں 116.62فیصد زیادہ پیداوار جننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ برآمدکنندگان نے 15 فروری 2022تک ملک بھر کی جیننگ فیکٹریوں سے16ہزارگانٹھ روئی کی خریداری کی۔گزشتہ سال 2021میںصوبہ پنجاب کی جننگ فیکٹریوں سے4400 اور صوبہ سندھ سے 65ہزار800گانٹھ کی خریداری کی تھی۔ برآمدکنندگان نے 15 فروری 2022تک صوبہ پنجاب سے 15ہزار400اور صوبہ سندھ سے600گانٹھ روئی کی خریداری کی۔
کپاس کی آمد:کئی ا ضلاع میں100فیصد کمی
Feb 19, 2022