اشیائے خوراک کی برآمدات میں 14 فیصد بڑھوتری

اسلام آباد( نامہ نگار)ملک میں اشیائے خوراک کی برآمدات میں جنوری کے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر14.31  فیصد جبکہ درآمدات میں 13.05 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے مہینہ میں اشیائے خوراک کی برآمدات کاحجم 471.50 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 14.31 فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 13.05 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔جنوری میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر830.84 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا۔ گزشتہ سال جنوری میں اشیائے خوراک کی درآمدات کاحجم 734.95 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔دسمبر2021 کے مقابلہ میں جنوری میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 6.06 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔ دسمبرمیں اشیائے خوراک کی درآمدات پر703.33 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوجنوری میں بڑھ کر830.84 ملین ڈالرہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن