پہلی ششماہی :چینی کی پیداوارمیںکمی 

Feb 19, 2022

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ملک میں چینی کی پیداوارمیں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر  2021ء تک ملک میں 1,806,287ٹن چینی کی پیداوارریکارڈکی گئی۔ جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1,881,622ٹن چینی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر2021ء میں ملک میں 1,474,159ٹن چینی کی پیداوارریکارڈکی گئی جودسمبر2020 ء کے مقابلہ میں 3.6 فیصدزیادہ ہے۔ دسمبر2020 ء میں ملک میں 1,423,187 ٹن چینی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

مزیدخبریں