اسلام آباد (نامہ نگار) سکیورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے پاس جنوری میں 10 ہزار 448 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ جس کے بعد کمپنیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار تک پہنچ گئی۔ایس ای سی پی کے مطابق جنوری کے دوران رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ 62 فیصد کمپنیاں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیز رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ 36 فیصد کمپنیاں بطور پبلک لمیٹڈ رجسٹرڈ ہوئیں۔