کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلہ سے باہر کراچی کنگز کی پہلی فتح

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 7 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں 8ویں فتح اپنے نام کرلی۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان سلطانز کے 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی‘ دفاعی چیمپئن نے مقابلہ 117 رنز سے اپنے نام کرلیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے عمر اکمل 50 اور جیسن روئے 28 رنز کیساتھ نمایاں بیٹر رہے۔شاہنواز دھانی، آصف آفریدی اور ڈیوڈ ویلی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا  246 رنز کا ہدف دیا۔ملتان سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود نے 119 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ مقررہ 20  اوورز میں ملتان سلطانز نے 3 وکٹوںپر 245 رنز بنائے۔شان مسعود 57 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ رائیلی روسو نے 26 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔خوشدل شاہ نے 4 گیندوں پر 10 رنزبنائے، ٹم ڈیوڈ کوئی رن نہ بنا سکے وہ ناٹ آئوٹ رہے۔محمد رضوان نے 54 گیندوںپر 83  رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔محمد عرفان، غلام مدثر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔رائیلی روسو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ملتان سلطانز کے 9میچز میں سولہ پوائنٹس ہو گئے ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نو میچز میں چھ پوائنٹس ہے جس کے بعد ٹیم پلے آف مرحلہ سے باہر ہوگئی ہے۔ کوئٹہ پلے آف مرحلہ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے ۔ 26ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دے کر فتح کا مزہ چکھ لیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بابر اعظم الیون 19 اعشاریہ 5 اوورز میں149 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور لاہور قلندرز کو150 رنز کا ہدف دیا۔ بابر اعظم 39، لوئس گریگوری 28 اور قاسم اکرم 26 کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے ہیں۔ زمان خان نے 16 اور راشد خان نے 17 رنز کے عوض 4،4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 127 رنز ہی بناسکی۔محمد حفیظ 33، ڈیوڈ ویزے 31 اور ہیری بروک 26 رنز کیساتھ نمایاں رہے، فخر زمان 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔میر حمزہ نے 4، کرس جورڈن نے 2 اور عماد وسیم نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔میر حمزہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ کراچی کنگز پہلے ہی پلے آف مرحلہ سے باہر ہو چکی ہے ۔ نو میچ کھیل کر صرف دو پوائنٹس ہیں ۔ ملتان سلطانز چودہ پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے ۔ لاہور قلندرز کے آٹھ میچز میں دس پوائنٹس ہیں ۔ 
پی ایس ایل میچ 

ای پیپر دی نیشن