بلاول سے ملاقات، اے این پی عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کریگی: ایمل ولی

Feb 19, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی خیبر پی کے کے صدر ایمل ولی خان نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری کو ایمل ولی خان نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے عوامی مارچ کی حمایت اور شرکت کی یقین دہانی پر ایمل ولی خان سے اظہار تشکر کیا۔ نیئر بخاری، شیری رحمان، رضا ربانی اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔
بلاول

مزیدخبریں