پاکستان بیلجیم کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے آرمی چیف

Feb 19, 2022

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بیلجئم کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجئم کا دورہ کیا، اس دوران آرمی چیف نے بیلجئم کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اور چیف آف سٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے عسکری اور دفاعی پیداوار میں تعاون کے فروغ اور انسداد دہشت گردی، انٹیلی جنس، تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بیلجئم کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بیلجئم کی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی۔
 آرمی چیف 

مزیدخبریں