سول ججز ساڑھے 5سو سیٹیں خالی وکلا ٹیسٹ پاس نہیں کر پاتے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ملتان( سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کے دورے ملتان کے موقع پر گزشتہ روزملتان بنچ آمد پرسینئرجج جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس سہیل ناصر، جسٹس محمدامجد رفیق،  جسٹس شکیل احمد، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین ، جسٹس محمد رضا قریشی ، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان سعید، پرنسپل اسٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس محمد یار ولانہ ،سینئر رجسٹرار عرفان صفدر ،ایڈیشنل رجسٹرارکورٹ سیکرٹریٹ ٹوچیف جسٹس محمد شہزادگل اورپروٹوکول آفیسرجاویدسعیدسمیت دیگرنے انکا استقبال کیا۔اس موقع پر پولیس دستہ نے انہیں سلامی پیش کی جس کے بعد کمیٹی روم میں جنوبی پنجاب کی مختلف بارکے نمائندوں کے وفودنے ملاقات کی اورڈسٹرکٹ و تحصیل بار کودرپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  جسٹس محمد امیر بھٹی نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء کے تعاون سے ہی سائلین کوعدالتیں جلد انصاف فراہم کرسکتی ہیں پنجاب بھر کی مختلف تحصیلوں اورڈسٹرکٹ کورٹس میں ساڑھے پانچ سو سے زائد سول ججزصاحبان کی سیٹیں خالی ہیں نوجوان وکلاء ٹیسٹ کلیئرنہیں کرپاتے جس کی وجہ سے عدالتوں پرکیسوں کابوجھ ہے سینئروکلاء اپنے زیرتربیت جونیئروکلاء کوگائیڈ کریں تاکہ وہ ان خالی سیٹیوں پر جج بھرتی ہوں مزیدیہ کہ حکومت پنجاب ہمیں اس سے بھی زیادہ مزیدججز صاحبان کی سیٹیں دینے کوتیار ہے جونیئروکلاء دل لگی سے اپنے کام پر توجہ دیں توان ساری خالی سیٹوں پر جج تعینات ہوسکتے ہیں اور اس سے بھی زیادہ مزید جج اوربھی بھرتی کئے جاسکتے ہیں نوجوان وکلائ￿ بغیرتیاری کے ٹیسٹ پاس نہیں کرسکتے اپنے سینئرسے رہنمائی لیں تاکہ سینکڑوں وکلاء جج بن کرمعاشرے میں جلدانصاف کی فراہمی کیلئے اپناکرداراداکرسکیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی سے ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک خادم حسین میتلا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی‘ ملاقات میں سابق صدر میاں عبدالستار‘ لائبریری سیکرٹری ملک محمد رفیق‘ فنانس سیکرٹری محمد طاہر شاہ اور جنید ممتاز شامل تھے۔ چیف جسٹس نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ مطالبات پر بھی ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ 

چیف جسٹس 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...