ملتان ( نمائندہ خصوصی) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق، چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز احتشام الحق ،صدر انجمن تاجران چونگی نمبر 11ملک طاہر ڈوگر ،صدر تاجران تغلق روڈ اسلم سعید بٹ ،ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے وائس چیئرمین خواجہ محمد فاروق ،جنرل سیکرٹری تاجران چوک بازار عزیز الرحمن انصاری، باردانہ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالندیم ،شاہ شمس پلازہ وہاڑی روڈ کے صدر عامر سلطان، انجمن تاجران بیرون دہلی گیٹ کے صدر شیخ منیر احمد، ہول سیل شومارکیٹ ملتان کے صدر عاصم شریف بٹ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ عوام کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی کے موقع پر مبارکباد کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ تاجر برادری حکومتی غلط اور تاجر کش پالیسیوں سے نالاں ہے ٹیکسز مہنگائی کی شرح مقابلے میں آگے بڑھ رہی ہیں اس موقع پرجنرل سیکرٹری غلام زکریا قریشی،گلزار احمد شاہ،میاں جمیل احمد ناصر،شہباز قریشی،آصف بلوچ،چوہدری محمد سلیم،استاد شبیر،شیخ ذیشان،اظہر ہاشمی،عامر بیگ،شیخ عبدالحمید، اعجاز قادری،خالد قریشی،جاوید ہاشمی،سچل ہاشمی،عمر ہاشمی،سید ظہیر شاہ،نوید سیال،میاں عمر عطاء ،ذوالفقار بھٹہ،ارتضی قریشی،شیخ منور قریشی،عامر بھٹی،حیدر بھٹی،یوسف خان،جمیل قریشی،محمد عمران،محمد طاہر،محمد عمر،محمد ریاض،محمد عرفان بھی موجود تھے ۔
تاجر حکومت کی غلط پالیسیوں سے نالاں ہیں:خواجہ محمد شفیق
Feb 19, 2022