کھلی کچہری میں عوام کو فوری انصاف فراہمی ممکن: طارق عزیز

Feb 19, 2022

وہاڑی‘ گگومنڈی (نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد طارق عزیز نے کہا ہے کہ سرکل وائز کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جہاں پر شہریوں کے مسائل سن کر انہیں فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے کوشش ہے کہ عوام کو بلا تاخیر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جا سکے کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز نے ایس ڈی پی او سرکل بوریوالہ کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے کھلی کچہری کے دوران پر ایس ڈی پی او سرکل بوریوالہ فرحت سول اور سرکل بوریوالہ کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری کے دوران ملزمان کی گرفتاری, اندراج مقدمات, تبدیلی تفتیش اور لڑائی جھگڑے کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے کچھ تو فوری طور پر حل کر دی گئیں۔

مزیدخبریں