ملتان ( نمائندہ خصوصی ) بیرون حرم گیٹ کے علاقہ محلہ چاہ چندر والہ کی رہائشی معروف ڈانسر مقتولہ اٹھارہ سالہ بسمہ کی والدہ نازلی، نانی بالی اور مقتولہ کی بہن مریم نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6فروری کو ٹیکسلہ کے رہائشی حمزہ ملک نے میری بیٹی بسمہ کو فون کیا کہ گھر کے باہر کھڑا ہوا ہے میری بیٹی دروازے پر جانے لگی تو میں اور میری ہمشیرہ بھی نیچے پہنچ گئے دروازہ کھلنے پر حمزہ ملک اور اس کے بھائی عمران، کزن ریاض اور ڈرائیور عمران نے میری بیٹی کو گھر سے باہر کھینچنے کی کوشش کی جس پر ہم نے اپنی بیٹی کو گھر کے اندر کرنے کے لئے کوشش کی تو اسی اثناء میں حمزہ نے فائرنگ کرکے میری نوجوان بیٹی کو قتل کردیا اور موقع سے ملزمان فرار ہوگئے بسمہ کے قتل کے خلاف تھانہ وارث خان پنڈی میں مقدمہ درج کرایا گیا لیکن افسوس کہ تھانہ وارث خان پولیس آج تک میری بیٹی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کرپائی ہے اور مذکورہ ملزمان ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے چیف جسٹس، آئی جی پنجاب و دیگر حکام بالا سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس
پنڈی پولیس ڈانسر بسمہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے سے گریزاں: والدہ
Feb 19, 2022