حجاب تنازع 'کویت میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے ارکان کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ

حجاب کیخلاف پروپیگنڈا مہم کے خاتمہ تک بی جے پی اراکین کی کویت میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے، ارکان پارلیمنٹ کا اسپیکر کو خط

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف کویت کے ارکان پارلیمنٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان پر کویت میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کیخلاف ارکان کویتی پارلیمنٹ نے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے حجاب کیخلاف پروپیگنڈا مہم کے خاتمہ تک بھارتیہ جنتاپارٹی اراکین کی کویت میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت مسلمانوں کے ساتھ نارواسلوک کر رہا ہے اور مسلمان خواتین کے تشخص کو پامال کر رہا ہے۔دوسری جانب رکن بھارتی پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت  میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور حکومتی  اقدامات نہ کرنے کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کارروائی نہ کی گئی توہمیں بین الاقوامی دوست بنانے میں مشکل ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن