برطانیہ میں تین دہائیوں میں آنے والا بدترین سمندری طوفان ’یونس‘ کارن وال کے ساحل سے ٹکرا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں طوفانی ہواوں کے سبب کارن وال میں سیکڑوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے اور ہزاروں افراد گھروں میں محصور ہیں۔جنوبی لندن کے علاقے کروئڈن میں تیز ہواوں کی وجہ سے لوگوں کے گرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص تیز ہواوں کی وجہ سے بچنے کی کوشش کررہا ہے تاہم آخر میں وہ سڑک پر گر جاتا ہے جس کے بعد آس پاس موجود لوگ اسے اٹھانے کیلئے دوڑتے ہیں۔اسی ویڈیو میں ایک اور شخص کو بھی تیز ہوا کی وجہ سے سڑک کے بیچوں بیچ گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ طوفان کے ٹکرانے کے بعد 122 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور اس کے باعث کئی عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔