مچھلیاں خود کو آئینے میں دیکھ کر صاف کرتی ہیں،جاپانی سائنس دان

Feb 19, 2022 | 16:57

ویب ڈیسک

چھوٹی چھوٹی مچھلیاں بھی انسانوں کی طرح اپنے وجود کا مکمل شعور اور احساس رکھتی ہیں،رپورٹ

 جاپانی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ بعض مچھلیاں آئینے میں اپنا عکس دیکھ کر نہ صرف خود کو پہچان سکتی ہیں بلکہ اگر انہیں عکس میں اپنے جسم پر کوئی دھبہ نظر آجائے تو وہ اسے صاف بھی کرتی ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے اور ارتقا یافتہ جانوروں کی طرح ننھی منی مچھلیاں بھی اپنے وجود کا شعوررکھتی ہیں۔ اسی لیے وہ آئینے میں اپنا عکس دیکھ کر خود کو پہچان سکتی ہیں۔اگر انہیں اپنے عکس میں کوئی اضافی اور غیرمعمولی نشان نظر آجائے تو وہ سمجھتی ہیں کہ کوئی کیڑا ان کے جسم سے چپک گیا ہے جسے چھڑا کر اپنا جسم صاف کرنے کےلیے وہ مختلف ترکیبیں بھی اختیار کرتی ہیں۔واضح رہے کہ یہ دریافت تین سال پہلے، ماہرین کی اسی ٹیم نے کی تھی لیکن تب دوسرے سائنسدانوں نے اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے تھے اور اس دریافت کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔اوساکا سٹی یونیورسٹی میں ڈاکٹر ماناسوری کوہدا کی قیادت میں جاپانی، جرمن اور سوئس ماہرین کی ایک ٹیم نے یہ تحقیق ایک بار پھر انجام دی۔

مزیدخبریں