بھارت، نریندر مودی کی فسطائیت کے زیر اثر مسلمانوں کے لئے ایک خطرناک ملک بن چکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق مودی کے بھارت میں ہر وقت مسلمانوں کی نسل کشی کے خطرات منڈلا رہے ہیں جبکہ 2014 میں مودی کےاقتدار میں آنے کے بعد سےمسلمانوں کے خلاف تشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور نریندر مودی کا بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کےلئے اکسانے والے ہندو انتہا پسند رہنماوں سے گہرا تعلق ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ حجاب پر پابندی نےایک بار پھر مودی کی مسلمانوں کےخلاف گہری نفرت کو بے نقاب کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مودی 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔ رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ نریندر مودی گجرات اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار ہے۔
بھارت، نریندر مودی کی فسطائیت کےزیراثر مسلمانوں کے لئےخطرناک ملک
Feb 19, 2022 | 19:43