روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور نیٹو کے دوسرے ملک روس کی سلامتی کے اہم تقاضوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہیں۔
ماسکو میں بیلا روس کے اپنے ہم منصب Alexander Lukashenko سے بات چیت کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم ان شرائط کے ساتھ، کہ تمام مسائل پر جامع گفتگو کی جائے، مذاکرات کی میز پر آنے کےلئے تیار ہیں۔