وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں فکر لاحق ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کو کیسے ٹالا جائے، جرمن چانسلر کارل نی ہمر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور ان کے دورے کے منتظر ہیں۔ہفتہ کو آسٹریا کے چانسلر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور اچھی بات چیت کے حوالے سے کئے جانے والے ٹویٹ کے جواب میں اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے آسٹریا کے چانسلر کو پاکستان مدعو کیاہےاور ان کےدورے پر ان کے پرتپاک خیرمقدم کا انتظار ہے ۔
فکر لاحق ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کو کیسے ٹالا جائے، جرمن چانسلر کو دورہ کی دعوت دی ہے ۔ وزیراعظم
Feb 19, 2022 | 21:16