لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز کے فاسٹ بائولر زمان خان نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ پوری دنیا دیکھتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ ہمیشہ ٹف ہوتا ہے، فینز اس میچ سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے طاہر بیگ نے کہا کہ جب پی ایس ایل نہیں کھیل رہے تھے تب بھی اس میچ کا بے صبری سے انتظار کرتے تھے، ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی میچ کا بہت مزہ آئے گا۔کرکٹرشاویز عرفان نے کہا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کے میچ پر سب کی نظریں ہوتی ہیں، شاہین آفریدی اور میتھیو ویڈ کا ٹاکرا دیکھنے والا ہو گا۔ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان‘ بھارت میچ کے بعد کرکٹ فینز لاہور اور کراچی کا میچ دیکھنے کا انتظار کرتے ہیں، فاسٹ بائولنگ کے شعبہ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز پر برتری حاصل ہے۔