لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر سنٹرل کمیٹی و انچارج پیپلز لیبر بیورو چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ ملک،سماج اور معیشت کو اس وقت 5 اداروں اور 50 خاندانوں نے جکڑا ہوا ہے۔جب تک اسے ان اداروں اور خاندانوں کے چنگل سے آزاد نہیں کروایا جاتا، تب تک محنت کش عوام کا استحصال یونہی جاری رہے گا۔اس چنگل سے نکلنے کے لئے محنت کشوں، مزدوروں، کسانوں، نوجوانوں اور مظلوم و محکوم طبقات کو منظم ہو کر اس طبقاتی نظام کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔
ملک،سماج ، معیشت کو 5 اداروں 50 خاندانوں نے جکڑا ہوا ہے:چوہدری منظور
Feb 19, 2023