لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مریم نواز انتخابات میں شکست کے خوف سے بھاگ رہی ہیں۔ مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کی حکومت پر عدم اعتماد کر دیا۔ ضمنی انتخابات نہ لڑنے کا نون لیگ کا فیصلہ گھبراہٹ کا نتیجہ ہے۔ ملک و قوم کا بیڑا غرق ہو چکا ہے۔ پوری نون لیگ اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے۔ ملکی تباہی کے برابر کی ذمہ دار شہباز حکومت ہے۔ مریم نواز اپنے آپ کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی۔ ملک کی تباہی کی اصل ذمہ دار مریم نواز اور بلاول زرداری ہے۔
انتخابات میں شکست کا خوف،مریم نواز نے شہباز حکومت پر عدم اعتماد کر دیا:سعدیہ سہیل رانا
Feb 19, 2023