گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول دھرمپورہ سکول کے کمروں کو دکانیں بنانے پرطالبات کا احتجاجی مظاہرہ


لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول دھرمپورہ کی طالبات نے سکول کے کمروں پر دکانیں بنائے جانے کے معاملہ پر دھرم پورہ روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ سکول کے 2 کمروں کی دیوار توڑ کر بازار میں شامل کیا جارہا ہے جس سے سکول کی سکیورٹی متاثر ہوگی۔سکول انتظامیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کے ساتھ قبضہ واگزار کروانے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن