شب معراج ‘مساجد‘امام بارگاہوں ‘اہم مقامات پر پولیس کمانڈوز تعینات رہے 


لاہور(نامہ نگار) پولیس وقانون نافذکرنے والے اداروں نے شب معراج کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میںسکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی جبکہ تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پرپولیس کی بھاری نفری کے علاوہ کمانڈوز تعینات تھے ۔ کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد صوبائی دارالحکومت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس افسران کے دفاتراور رہائش گاہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی ۔ حساس مساجد کی چھتوں پر بھی ماہر نشانہ باز شوٹر تعینات کئے گئے تھے ۔

ای پیپر دی نیشن