واشنگٹن (این این آئی) افغانستان کے لیے امریکا کی خصوصی ایلچی نے افغان خواتین سے متعلق اپنی ٹویٹس پر معافی مانگ لی۔ اس ٹویٹ پر کیرن ڈیکر کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ امریکی اعلی سفارت کار کیرن ڈیکر نے ایک ٹویٹ کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جدوجہد کرنے والی افغان خواتین کو بھی افریقی امریکن سیاہ فام کی تاریخ اور ثقافت سے سیکھنا چاہیے اور خاص طور پر انھیں سوشل میڈیا موومنٹ #BlackGirlMagicسے مدد مل سکتی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کس طرح ایک ریسٹورینٹ میں سیاہ فام افراد کو کھانا نہ دینے پر سیاہ فام افراد روز آتے اور ٹیبل کرسی پر بیٹھ جاتے تھے، یہاں تک کہ ریسٹورنٹ والے پالیسی بدلنے پر مجبور ہوگئے۔ کیرن ڈیکر نے مزید لکھا تھا کہ افغانستان میں اس طرح کا پرامن احتجاج دیکھنے کو کیوں نہیں ملتا۔ کیا افغان #BlackGirlMagicسے واقف ہیں؟ کیا افغان لڑکیوں کو بھی ایسی ہی تحریک کی ضرورت ہے؟۔ افغان خواتین کا کیا ہوگا؟۔