امریکہ بغیر پائلٹ سویلین ہوائی جہاز کے معاملے کوسیاسی الزام تراشی کے لیے استعمال نہ کرے: چین

Feb 19, 2023


بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس کے بغیر پائلٹ سویلین ہوائی جہاز کے غیر ارادی داخلے کے معاملے کوسیاسی الزام تراشی کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا اور نہ ہی چین کو بدنام کرنا چاہیے تھا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ان خیالات کااظہار وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر کے بیان کے جواب میں کیا،جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی دفاعی ٹھیکیداروں پر پابندیاں لگا کر چین انحراف کر رہا ہے اور یہ کہ چین کا فضائی جہاز کے معاملے میں کردارغیر ذمہ دارانہ تھا۔وانگ نے "انحراف" کے الزام کے حوالے سے کہا کہ کیاامریکہ ہمیں بتا سکتا ہے کہ وہ زمین سے 18 ہزار میٹر اوپر 'غبارے' کو کیوں دیکھ سکتا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اسے اوہائیو پر ونائل کلورائیڈ کے زہریلے مشروم کے بادل نظر کیوں نہیں آئے؟ترجمان نے کہا کہ نورڈ اسٹریم دھماکے کے فورا بعد تحقیقات اور احتساب کے بارے میں آواز کیوں اٹھائی گئی، لیکن وہ ایک امریکی صحافی کی طرف سے لکھی گئی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں غیر معمولی طور پر خاموش کیوں ہے؟"انہوں نے کہا کہ امریکہ کو یہ بھی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے کہ اس کی جانب سے گرائی جانے والی تین اشیا کیا تھیں؟ اگر امریکہ اپنی فضائی حدود میں ان چیزوں کے نمودار ہونے کو غیر ذمہ دارانہ نہیں سمجھتا تو چین پر انگلیاں کیوں اٹھاتا ہے؟"وانگ نے کہاکہ امریکہ کو طاقت کے استعمال پر زیادہ رد عمل اور غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا، اس کے باوجود سیاسی جوڑ توڑ یا چین پر الزام تراشی کے لیے اس واقعے کو استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا ۔

مزیدخبریں