واشنگٹن (این این آئی)امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب مینینڈیز نے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون نے گزشتہ برسوں کے دوران مشرق وسطی میں تباہی پھیلا دی ہے۔ یہ ڈرونز اس وقت یوکرین میں روسی فوجی آپریشن میں عام شہریوں کو مار رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مینینڈیز نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکائونٹ پر مزید کہا کہ کمیٹی ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کرنے اور تہران کے ایجنٹوں اور دہشت گرد عناصر کو ان کی برآمدات کو روکنے کے لیے قانون سازی پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایران کے ڈرونز نے مشرق وسطی میں تباہی پھیلا دی، امریکی سینٹ
Feb 19, 2023