ویڈیو تنازعہ: ایرانی وزیرخارجہ نے دورہ بھارت منسوخ کر دیا


تہران (این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ نے ویڈیو تنازع پر ناراض ہو کر اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کو 3 سے 4 مارچ کو طے شدہ رائے سینا ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے بھارت آنا تھا۔رائے سینا ڈائیلاگ ایک اہم تھنک ٹینک پروگرام ہے جس کا انعقاد آبزرور ریسرچ فاونڈیشن (او آر ایف)نے وزارت خارجہ کے اشتراک سے کیا ہے۔رائے سینا ڈائیلاگ کی ایک اشتہاری ویڈیو تقریبا ایک ماہ قبل جاری کی گئی تھی جس میں ایونٹ کے 2023 ء ایڈیشن کا اعلان کیا گیا تھا۔اس دو منٹ دورانیے کے کلپ میں ایرانی خواتین کی احتجاج کے دوران بال کاٹتے ہوئے تصویر 2 سیکنڈ کے لیے دکھائی گئی جس کے ساتھ ایرانی صدر کی تصویر بھی دکھائی گئی تھی۔ان تصاویر پر ایران نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا بھارت کا مجوزہ دورہ منسوخ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...