لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ضلع مری کی حیثیت ختم کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنا ن نے امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی، سجاد الحسن عباسی اور سفیان عباسی کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا اور نگران پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد عباسی نے کہا کہ نگران وزیراعلی کا یہ مینڈیٹ نہیں کہ وہ ضلع مری کی قانونی حیثیت کو ڈی نوٹیفائی کریں۔ ہم نگران حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔فوری طور پر ضلع کی حیثیت بحال کی جائے ورنہ اسلام آباد اور لاہور میں مزید دھرنے ہوں گے۔ مری کے عوام میں موجودہ نگران حکومت کے فیصلہ کے خلاف شدید غم وغصہ ہے۔ مری ایک سیاحتی مرکز ہے اسے ضلع قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے۔
مری کی قانونی حیثیت ختم کرنے پر نگران حکومت کے خلاف مال روڈ پر دھرنا
Feb 19, 2023